وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اس بات کے لئے غازی پور کی سر زمین کو سلام
کیا کہ اس نے پرم ویر چکر عبد الحمید جیسے مجاہد کو جنم دیا جس نے
1965 کی جنگ میں پاکستان کو سبق سکھایا تھا۔یہاں پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نےریاست کے کسانوں کی کی
تقدیر بدلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنڈت جواہر لعل
نہرو کے
یو م پیدائش کے موقع پر آج عہد کرتے ہیں کہ پنڈت جی نے پروانچل کے کسانوں
کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لینے کے لئے جو کمیٹی بنائی تھی اس کی
فائلوں میں گم رپورٹوں کو وہ کھلوائیں گے جنہیں پنڈت جی کے انتقال کے بعد
بھی کسی وزیر اعظم نے نہیں کھلوائے۔واضح رہے کہ یو پی میں آئندہ سال ہی اسمبلی انتخابات ہوے جا رہے ہیں۔